Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں