باکو: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف سے ملاقات کیلئے زوولبا محل پہنچ گئے۔
آذربائیجان کے زوولبا محل آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، جس کے بعد ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا جبکہ اس دوران دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔



















