سندھ میں میٹرک امتحانات کی تاریخ رمضان المبارک کے سبب تبدیل کردی گئی ہے۔
نویں دسویں جماعت کے امتحانات اب عید الفطر کے بعد ہوں گے، میٹرک کے امتحانات 7 اپریل سے منعقد ہوں گے، جبکہ نویں دسویں جماعت کے امتحانات 25 اپریل تک جاری رہیں گے۔
نویں دسویں کے اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے، جبکہ گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات 28 اپریل سے ہوں گے۔



















