Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران امریکی اسلحہ اور افغانستان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے بار بار افغانستان میں جدیدترین امریکی ہتھیار چھوڑنے کا معاملہ اٹھایا ہے، یہ جدید ترین ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھوں جانے کا خطرہ ہے، افغانستان اور امریکہ کے درمیان جو بھی مسئلہ ہے وہ ان دو ممالک کا اندرونی ہے، اس ایشو پر پاکستان کوئی موقف نہیں دے سکتا۔

مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان سے متعلق سوال پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اہم شخصیت کو دورہ افغانستان سے قبل بریفنگ دی جاتی ہے، تاکہ انہیں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جا سکے، جو بھی سیاسی شخصیت افغانستان جاتی ہے وہ دفتر خارجہ سے بریفننگ لے کر نہیں جاتی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یو این ایس سی کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اہم ملاقاتیں ہوئیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یو این ایس سی اجلاس میں اقوام متحدہ کت طارٹر سے مکمل وابستگی کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے بھِی ملاقات کیں۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان  نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈی جی نے پاکستان کا اہم دورہ کیا،  ڈی جی آئی اے ای نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، ڈی جی آئی اے ای اے نے زیر تعمیر چمشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی ای یو، برطانیہ اور جاپان کے ساتھ دو طرفہ مشاورت بھی ہوئی ہے، پاک جاپان باہمی سیاسی مشاورت کا چوتھا دور ٹوکیو جاپان میں منعقد ہوا، فریقین نے علاقائی و عالمی سطح پر دہشت گردی کے خطرات کا جائزہ لیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ سے جلا وطن شدہ 8 پاکستانی گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں، یہ جلا وطن شدہ پاکستانیوں کا پہلا بیچ تھا، ہم اس حوالے سے امریکہ سے رابطہ میں ہیں، ہم مزید غیر قانونی پاکستانیوں کی واپسی پر کچھ نہیں کہہ سکتے، جو پاکستانی واپس آئیں گے ہم انہیں واپس لیں گے کیونکہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی بیانات بھارت کے کشمیر میں جرائم و بربریت کو نہیں چھپا سکتے، سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں ہر ویزا پابندیوں سے آگاہ نہیں ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ٹی آر ٹی کو انٹرویو میں نائب وزیراعظم کا بیان بذات خود انتہائی واضح ہے، ہماری متعدد ممالک سے انڈر اسٹینڈنگ موجود ہے، جس میں وہ مخصوص تعداد میں افغانوں کو اپنے ممالک لے جانے کو تیار ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ اگر وہ انہیں اپنے ممالک نہیں لے کر جاتے تو ان افغانوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے فیصلہ کی روشنی میں کاروائی ہو گی، مختلف ممالک کے افغانوں کو اپنے ممالک لے جانے کی مختلف مختلف ڈیڈ لائنز ہیں۔

متعلقہ خبریں