Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہ صیام کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا، رویت ہلال کمیٹی

چیئرمین رویب ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔

کمیٹی کے اجلاس کے مطابق کراچی اور لاہور میں چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مطلع ابر آلود رہا اور ملک کے کسی بھی حصے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام شریک ہیں۔

زونل کمیٹی کے اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان علامہ سجاد حسین نقوی، مفتی عبدالسلام جلالی، مفتی محمد اقبال نعیمی، علامہ ہارون الرشید بالاکوٹی اور پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی وزارت مذہبی امور کی چھت پر چاند دیکھنے کے لیے موجود ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہو رہا ہے، جو رمضان المبارک کے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے، جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ سپارکو کے ذرائع نے بھی چاند نظر آنے کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔

رویت ہلال سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جس کے بعد ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز کی باضابطہ تصدیق کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں