وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر تمام مسلم امہ کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تمام مسلمانوں کے لیے رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان ہمیں صبر، ہمدردی، اخوت اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان نہ صرف بھوک پیاس کے احساس کا نام ہے بلکہ دل کی صفائی اور روح کی پاکیزگی کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس ضمن میں رمضان کے دوران بچت بازاروں کا قیام اور غریبوں و مستحق افراد کے لیے فلاحی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔



















