پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 11 مارچ سے 15 اپریل تک کے دوران ہونے والے اپنے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پی اے سی کے 9 اجلاس ہوں گے جس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق پی اے سی کے اجلاسوں میں این ڈی ایم اے، وزارت مواصلات، تجارت، خزانہ، کابینہ، ہاؤسنگ، ایچ ای سی، وزارت بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آبی ذخائر کی آڈٹ رپورٹس کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔
پی اے سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو محکمانہ آڈٹ کمیٹی کے اجلاس لازمی طور پر منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی ہے تاکہ آڈٹ رپورٹس کے جائزے میں شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔



















