اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول سے متعلق اجلاسہوا جس میں وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے چینی کی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی، صوبائی حکومتیں عام آدمی کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور اشیائے خورونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔



















