اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے ملاقات کی جس دوران پاور ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم اور اویس لغاری کے درمیان ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ملاقات کی۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ملک میں جاری منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔



















