کوئٹہ: بلوچ کلچرڈے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پیغام جاری کردیا۔
بلوچ کلچرڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچ کلچر ڈے ہماری ثقافتی پہچان کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت، روایات، مہمان نوازی اور بہادری کی علامت ہے جب کہ ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے جب کہ بلوچستان کی تہذیب اور ثقافت دنیا بھرمیں امن ومحبت کا پیغام دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان مزید کہتے ہیں کہ بلوچ کلچر ڈے پر تمام قبائل کے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ خوش آئند ہے، حکومت ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔



















