Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے حذیفہ رحمان کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب حذیفہ رحمان نے حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر حذیفہ رحمان نے وزیراعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں