Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات؛ سیاسی و صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس دوران سیاسی و صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس دوران مختلف سیاسی و صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس دوران ملک میں انسانی حقوق سے متعلق صورت حال اور اس سلسلے میں پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو سے سابق گورنر و وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، رکن خیبرپختونخوا اسمبلی احمد کنڈی اور گورنر خیبرپختونخوا گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں بنوں حملے اور ضلع کرم سمیت صوبے میں قیام امن کی صورت حال جب کہ گورنر ہاؤس میں زرعی اور بلدیاتی موضوعات پر ہونے والے کنونشن پر بریفنگ دی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

متعلقہ خبریں