Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے افسران کے گریڈ 22 میں ترقی پانے کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کر دی گئی ہے۔

ترامیم کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ سے دو مرتبہ کیس مسترد ہونے والا بیوروکریٹ گریڈ 22 میں ترقی کے لئے نااہل ہوگا، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اعلیٰ افسران کی گریڈ 21 اور 22 میں ترقیوں کی منظوری دیتا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد رولز میں ترامیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کریا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں