Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواتین کا عالمی دن؛ صدر مملکت اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام جاری

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ نسواں پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی استقامت ، معاشرتی تشکیل و ترقی میں کردار کے اعتراف کے لیے عالمی یومِ نسواں منا رہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس سال کا عالمی یومِ نسواں  کا عنوان  ہر خاتون کے حقوق اور مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی ترقی کے لیے ناگزیرہے، خواتین کو مساوی حقوق، مواقع دینے والے معاشرے زیادہ خوشحال، پرامن اور پائیدار ہوتے ہیں، خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور قائدانہ کردار تک رسائی دینا پوری قوم کے لیے سودمند ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بہت سی خواتین کو اب بھی تشدد، امتیازی سلوک اور ان کی بھرپور معاشرتی شمولیت میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، ہمیں ایک ہمہ جہت اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی آزادی کے لیے پالیسیاں بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے کو خواتین کے لیے مساوی مواقع، منصفانہ اُجرت اور کام کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہیے۔

 صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آئینی دفعات، بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، گزشتہ کچھ سالوں میں ہم نے گھریلو تشدد، کام کی جگہ پر ہراسانی  اور صنفی امتیاز کے خلاف قوانین کے نفاذ سمیت کلیدی اقدامات کیے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد سے بچ جانے والوں کے لیے خصوصی عدالتوں اور ہیلپ لائنز کے قیام سے خواتین کے تحفظ میں مدد ملی ہے، پاکستان نے سیاست، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اور  دیگر سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے۔

  صدر مملکت نے مزید یہ بھی کہا کہ خواتین کی مالیاتی شمولیت، کاروبار ی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ کے لیے معاشی اقدامات لیے گئے، آئیے  اس عالمی یومِ نسواں پر ہر خاتون کو  بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کریں۔

وزیراعظم شہبازشریف

خواتین کےعالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارےمعاشرےکی معمار، ہمارےگھروں کاستون ہیں، خواتین ہمارے مستقبل کواستوارکرنےمیں اہم کرداراداکررہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردارہے، پاکستانی خواتین ہماری قوم کے مستقبل کوسنواررہی ہیں۔

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سال کاتھیم ’’تمام خواتین کےلیےحقوق، مساوات اور انہیں بااختیار بنانا‘‘ہے، خواتین کےعالمی دن کاتھیم دراصل ایک عزم کااعادہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارامذہب اسلام خواتین کی عزت اورحقوق پربہت زوردیتاہے، حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا، خواتین کوبااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی وترقی کےلیےناگزیرہے۔

متعلقہ خبریں