شہر قائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، آج بھی پارہ 37 تا 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد میں اس وقت 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سےشمال مشرقی سمت سے ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی لہر 12 مارچ تک شہر میں جاری رہے گی۔



















