Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کی پیمرا میں ایک، ایک ممبر تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام صوبوں اور وفاق سے پیمرا میں ایک، ایک ممبر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پیمرا میں 5 ممبران تعینات کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایا کہ صباحت رفیق کو ممبر پنجاب پیمرا تعینات کرنے اور حیدرنقوی ممبر سندھ، افتخار فردوس ممبر خیبر پختون پیمرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں عائشہ ایوب ودود کو ممبر بلوچستان اور ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو ممبر فیڈرل کیپٹل پیمرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

متعلقہ خبریں