شہر قائد میں گرمی کی شدت کا سلسلہ بدستور برقرار ہے، اور آج شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی شہر میں گرم اور خشک موسم کی توقع ہے۔ تاہم، بدھ سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ 14 مارچ کو شہر کے مضافات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا معمولی امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔



















