شہر قائد کے صارفین کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، جس میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
اگر نیپرا اس درخواست کو من و عن منظور کر لیتی ہے، تو اس سے کراچی کے صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کے مطابق، کے الیکٹرک کی جنوری 2025 کی درخواست پر سماعت 20 مارچ کو کی جائے گی۔ صارفین کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے لئے کی جانے والی درخواست کے بارے میں نیپرا کی جانب سے حتمی فیصلہ آنے کے بعد ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
یہ کمی صارفین کو ماہانہ بلوں میں قابل ذکر راحت فراہم کرے گی، جس سے شہر کے لاکھوں صارفین کو فائدہ ہوگا۔



















