Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی

ملک میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کے ساتھ ہی شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی  واقع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ تیز ہواؤں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

شہر قائد میں آج رات درجہ حرارت  25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں اس وقت 16کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے، شہر کا مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں