Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہولی کے تہوار پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان بھر  میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان  اور  محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت  ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے،

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے، یہ دن  ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر  کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے، ہولہ مبارک۔

متعلقہ خبریں