عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی ۔
آئی ایم ایف نے اقتصادی جائزہ پر پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ، جبکہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بات گفتگو ہوئی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے، اور پاکستان کے ساتھ معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے اور صحت عامہ کی بہتری، اس کے علاوہ تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کے لیے گفتگو ہوئی۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔



















