شہر قائد میں آج بھی دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز دن بھر درجہ حرارت 33.9 ڈگری جبکہ رات میں کم سےکم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34سے36ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 70 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت شمالی مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔



















