اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوشکی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی بلندی ء درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
شہباز شریف نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔



















