اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عیدالفطر کی 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 31 مارچ سے دو اپریل تک عید الفطر کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔



















