Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف قرارداد متفقہ رائے سے منظور کرلی گئی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف قرارداد اور پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرارداد متفقہ رائے سے منظور کرلی گئی۔

علاوہ ازیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل اجلاس میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، بے نظیر اور ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے کردار کو یاد کرنا چاہیے۔ ہمیں حق اورسچ کی بات کرنی چاہیے۔

میئرکراچی کہتے ہیں کہ بھٹو صاحب اس ملک کی خاطر تختہ دار پر لٹکے جب کہ آصف زرداری نے 12 سال جیل کاٹی لیکن پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے موجود ہیں، ہمیں اس کی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں