امریکی سینیٹر کرس وان اور جاپانی سفیرسفیر شوایچی اکاماٹسو نے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام جاری کیے ہیں۔
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے یوم پاکستان کے موقع پر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے آپ سب کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
کرس وان ہولن نے کہا کہ زندگی بھر میں نے پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے، امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔
امریکی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ میں دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں، یوم پاکستان مبارک۔
جاپانی سفیر شوایچی اکاماٹسو
یوم پاکستان پرجاپانی سفیر شوایچی اکاماٹسونے اردومیں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان پرپاکستانی لیڈرشپ اورعوام کودلی مبارکبادپیش کرتاہوں، پاکستان کی ترقی،امن وخوشحالی کیلئےنیک خواہشات کااظہارکرتاہوں۔
شوایچی اکاماٹسو نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ سب کویوم پاکستان مبارک، جاپان پاکستان دوستی زندہ باد۔



















