اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، تاہم وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب کل ہوگا۔
یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا، تاہم کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی اہم ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔



















