Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات، قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب

مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ 26 مارچ کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ اجلاس کراچی سینٹرل پولیس آفس میں ہوگا، جہاں کمیٹی کے اراکین مختلف اداروں کے اعلیٰ حکام سے کیس کی تفتیش کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ لیں گے۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کنوینئر عبدالقادر پٹیل کریں گے، جنہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصطفی عامر قتل کیس میں اب تک کی جانے والی کاروائیوں اور تحقیقات کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کریں۔

اجلاس میں شریک آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس، اور ایکسائز کے حکام کیس کی پیش رفت کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اراکین کو اس کیس کی تفتیش کے اب تک کے مراحل اور اہم پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ کمیٹی نے تحقیقات کو شفاف اور تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات دی ہیں۔

متعلقہ خبریں