Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا اسٹاف لیول معاہدہ طے

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد موسمیاتی تبدیلی کیلئے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے جبکہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر دیے جائیں گے، موسمیاتی تبدیلی اور ای ایف ایف کی قسط ملا کر پاکستان کو 2ارب ڈالر ملیں گے۔

’’آئی ایم ایف قرض پروگرام پر عملدرآمد سے پاکستان کی معاشی گروتھ بڑھے گی‘‘

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قرض پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کو پبلک ڈیٹ سے کمی آسکے گی، سخت معاشی نظم ونسق سے مہنگائی کی شرح کنٹرول کی جاسکے گی اور قرض پروگرام پر عملدرآمد سے توانائی شعبے کے نرخوں میں کمی آسکے گی۔

اعلامیہ کے مطابق قرض پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی گروتھ بڑھے گی، پاکستان کو سماجی تحفظ، تعلیم اورصحت کے شعبے پربجٹ بڑھانا چاہیے۔

قرض پروگرام سے قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سے بچنے کیلئے نیا قرض پروگرام معاون ثابت ہوگا، ریزیلینس اینڈسسٹین ابیلیٹی فیسلیٹی قرض پروگرام سے قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ ایلوکیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو پانی کے استعمال کو مؤثراور بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان کا پرائمری خسارہ معیشت کا ایک فیصد سرپلس رہا ہے۔

’’توقع ہے مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد محدود رہے گی‘‘

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا اہداف حاصل کیے ہیں اور زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نفاذ میں اصلاحات کیں، یکم جولائی 2025سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی یقینی بنانا ہوگی، سرکاری اخراجات میں شفافیت پاکستان ایکیوزیشن اینڈڈسپوزل سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ مانیٹری پالیسی سے اسٹیٹ بینک کو مہنگائی کنٹرول رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، توقع ہے کہ مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد محدود رہے گی۔

متعلقہ خبریں