Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیاکی دوسری بڑی معیشت کےطور پر چین سے بہت کچھ سیکھناہوگا، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ محمداورنگزیب  نے کہا کہ دنیاکی دوسری بڑی معیشت کےطور پر چین سے بہت کچھ سیکھناہوگا۔

بوآؤ میں وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی چائناگلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک اردوسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انفرااسٹرکچر، توانائی کےشعبےمیں چینی سرمایہ کاری خوش آئندہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کو چین سے ملنے والی ٹیکنیکل اورمالی امدادقابل ذکرہے، پاکستان کے زرعی شعبےکی بحالی،ترقی کےلیے بھرپورتوجہ مرکوز ہے۔

گفتگو کے دوران محمداورنگزیب نے وزیراعظم  کے شیانگ کی زرعی جامعات، عمودی زراعت کے مشاہدےکا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش پرایک ہزارطلبااورماہرین زراعت چین بھیجےجائیں گے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین میں قائم دیرپااورپائیدار طویل مدتی تعلقات دنیاکےلیےمثال ہیں، مستقبل کےلیےچینی امدادکےبجائےسرمایہ کاری، ٹیکنیکل مددضروری ہے۔

متعلقہ خبریں