Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ، بین القوامی اور مقامی سونے کی مارکیٹ میں قیمت نئی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

 ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 روپے کا بڑا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے اضافے سے 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی  ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت  2743 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 31 ڈالرز اضافے سے 3052 ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،  جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 105 روپے اضافے سے  3580 روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں