کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عید الفطر پر 820 قیدیوں کے لیے سزا میں نرمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کو 120 دن کی رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے جس سے820 قیدیوں کو فائدہ ہوگا۔
تاہم یہ معافی ریاست مخالف سرگرمیوں، سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔
ترجمان کے مطابق معافی کا اطلاق عام نوعیت کے جرائم میں سزا کاٹنے والے قیدیوں پر ہوگا جب کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو اس رعایت سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
یہ اقدام عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں اور ان کے اہلخانہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔ رعایت سے مستفید ہونے والے قیدیوں کو 120 دن کی سزا میں کمی دی جائے گی۔



















