Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید سے قبل عوام کے لیے حکومت کا تحفہ؟ پیٹرول پر معمولی کمی، لیوی میں بڑا اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 8 روپے 64 پیسے تک لیوی بڑھا دی، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں محض 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

 اوگرا نے لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق 29 مارچ سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 8 روپے 64 پیسے بڑھا کر 78 روپے 64 پیسے کر دی گئی۔

پیٹرول پر لیوی میں 2 روپے 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس سے مجموعی لیوی 72 روپے 15 پیسے ہوگئی۔

 دوسری جانب، وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کی معمولی کمی کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

متعلقہ خبریں