وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم اہم اصلاحات کا اعلان کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا اعلان بھی متوقع ہے، جبکہ بجلی کی قیمت میں چھ سے آٹھ روپیہ فی یونٹ کمی زیر غور ہے۔



















