فورٹ عباس کے علاقے کچھی والا کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد لاش کو گھر میں دفن کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ماں کے قتل کے بعد گھر کا تالا لگا کر فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت نصرت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
اس کے دوسرے بیٹے نے جو سیالکوٹ میں محنت مزدوری کے لیے گیا ہوا تھا، عید کے موقع پر گھر واپس آ کر بھائی اور ماں کو غائب پایا۔
اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش گھر سے برآمد کر لی۔
پولیس اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر چکی ہے اور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔



















