عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیم مالی سال 2025,26 وفاقی بجٹ کی تیاری میں مشاورت کیلئے کل اسلام آباد پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کا دورہ پاکستان 4 اپریل سے آئندہ ہفتے تک متوقع ہے، جبکہ ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں اخراجات میں کمی، دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستانی معاشی ٹیم کے حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔



















