صدرمملکت اور وزیراعظم نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاک فوج کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خارجیوں کوہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری
صدرمملکت آصف علی زرداری نے ضلع کیچ میں 2 دہشت گردجہنم واصل کرنےپرفورسزکوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکےلیےکارروائیاں کررہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کےخلاف اپنی سیکیورٹی فورسزکےساتھ ہے۔
صدرمملکت نے اس موقع پر ملک سے دہشت گردی کےمکمل خاتمےکےعزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کیچ میں 2 خارجیوں کوہلاک کرنےپرفورسزکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوسیکیورٹی فورسزکےنڈرافسران اورجوانوں پرفخرہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کےمذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتےرہیں گے، ملک سےدہشت گردی کےمکمل خاتمےتک دہشت گردوں سےجنگ جاری رہےگی۔



















