Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ محبت، امن اوررواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اقوام متحدہ کاعالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے، اور بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کااحساس ضمیر میں برقراررہنا ضروری ہے، 2025 کیلئے عالمی یوم ضمیر کا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔

مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیرمنانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ خبریں