شہر قائد کا موسم آج شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 38 تا 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں سمنددی ہوائیں معطل رہیں گی۔
شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مغربی سمت سے خشک ہوائیں چلے گی، شام کے اوقات میں سمندری ہوا بحال ہونا شروع ہوگی، جبکہ گرمی کی شدت آئندہ 2 روز تک جاری رہے گی۔



















