Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع  ہے۔

 ذرائع کے مطابق لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن جائیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، قیام کے دوران نواز شریف کی کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

متعلقہ خبریں