اسلام آباد: پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں غیر ملکی کمپنیوں اور حکام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد ہونے والا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 غیر ملکی کمپنیوں کے اکابرین کی آمد جاری ہے۔
سعودی گولڈ ریفائنری کے ڈپٹی چیئرمین فیصل سلیمان الاُثَیم، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ عبدالسلام عبداللہ اور سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ مفتر الشمرانی اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
فنلینڈ کی کمپنی “میٹسو” کے وائس پریزیڈنٹ مِکّو سوری اور سعودی عرب کی وزارت برائے صنعت و معدنی وسائل کے ڈائریکٹر آف مائننگ انویسٹمنٹ احمد اید الثُبَیتی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکہ، یورپ، ایشیا، روس، ترکی اور مشرق وسطیٰ سمیت مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام، بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندے اور معدنیات کے ماہرین بڑی تعداد میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
فورم 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ اس فورم میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان گرامی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے استوار کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔



















