Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر نے 27 سال گزرنے کے باوجود ضبط شدہ 170 تولہ سونا جاری نہیں کیا

ایف بی آر نے 27 سال گزرنے کے باوجود ضبط شدہ 170 تولہ سونا جاری نہیں کیا۔

کسٹم اپیلٹ ٹریبونل، پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود سونا جاری نہیں کیا گیا۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو آرڈر دیتے ہوئے ضبط شدہ 170 تولہ سونا جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایف ٹی او کے مطابق 1997  میں دبئی سے آنے والے مسافر سید رحمان سے 170 تولہ سونا برآمد ہوا تھا، ضبطی کیس نمبر 02/97 مؤرخہ 05.01.1997 کے تحت سونا ضبط کیا گیا تھا۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے بتایا کہ سونا ضبطگی کی ایف آئی آر نمبر 03/97 بھی درج کی گئی، جبکہ وفاقی محتسب ٹیکس آرڈیننس 2000 کے تحت شکایت درج کرائی گئی، جبکہ  کسٹم اپیلٹ ٹریبونل نے ڈیوٹی، ٹیکسز اور 10 فیصد جرمانے کی ادائیگی پر 08.01.2004  کو سونا جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ نے 18.04.2012 کو ٹریبونل کے فیصلے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26.04.2013 کو ٹریبونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی، جبکہ وفاقی محتسب ٹیکس نے آرٹیکل 189 کا حوالہ دیا جس کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد لازم ہے، محکمہ جاتی نمائندے نے جواب کے لیے وقت طلب کیا کیونکہ کیس 27 سال پرانا تھا۔

متعلقہ خبریں