Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر امریکی عہدیدار کا خراج تحسین

اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد پر امریکی عہدیدار ایرک مائیر نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا افتتاحی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ملکی اور غیر ملکی معاشی ماہرین اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

فورم کے انعقاد پر امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی وسطی ایشیا امور کے اعلیٰ عہدیدار ایرک مائیر نے پاکستانی حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے انعقاد سے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایرک مائیر نے اس بات پر زور دیا کہ فورم سرمایہ کاروں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے گا اور اس سے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے متعدد بار معدنی وسائل کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور اس فورم کا انعقاد اس کی عکاسی کرتا ہے۔

امریکی عہدیدار نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حال ہی میں 260,000 ٹن سویابین سے لدے چار جہاز پاکستان پہنچے ہیں جو کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کے دوبارہ آغاز کی علامت ہے۔

ایرک مائیر نے مزید کہا کہ تجارتی روابط دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں اور متعدد پاکستانیوں نے امریکا میں ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کی جو دونوں قوموں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں