Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے جاری

کراچی کے کریک کلب میں انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے 22 ممالک کے 34 مرد اور 22 خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کی سرپرستی میں اور چیف آف ایئر اسٹاف کی رہنمائی میں یہ ایونٹ پاکستان میں ہونے والے سب سے بڑے اسکواش ایونٹس میں سے ایک ہے۔

اس ایونٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ کینیڈا، کولمبیا، جمہوریہ چیک، مصر، انگلینڈ، فرانس، ہانگ کانگ، ایران اور جاپان کے کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا جب کہ فائنل 10 اپریل 2025 کو ہوگا۔

اس ایونٹ کی کامیاب میزبانی پاکستان کے مستقبل میں مزید بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کے امکانات کو بڑھا رہی ہے۔

اس چیمپئن شپ کے انعقاد سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے بہترین اسکواش کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بہترین مواقع ملیں گے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی رہنمائی میں اسکواش کے کھیل میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔

انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی کامیاب میزبانی پاکستان کے کھیلوں سے محبت کا واضح ثبوت ہے اور عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا مقام مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں