Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چھٹی لیے بغیر گھر آنے والے ملازم پر مالک کا تشدد

وہاڑی: چھٹی لیے بغیر گھر آنے والے ملازم اختر کو مالک ناصر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

چھٹی لیے بغیر گھر آنے والے ملازم کو مالک نے اس کے گھر سے زبردستی اٹھایا اور اپنے گھر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ واقعہ تھانہ مترو کی حدود چک نمبر 171 ڈبلیو بی میں پیش آیا جب کہ مالک ناصر اپنے ملازم اختر پر نہ صرف مکوں اور جوتوں کے ساتھ تشدد کرتا رہا بلکہ تشدد کی ویڈیو بھی بنواتا رہا۔

ملزم ناصر کا لاہور میں مانڈے کا کاروبار ہے جہاں اختر اس کے پاس ملازمت کرتا ہے جب کہ اختر چھٹی لیے بغیر گھر والوں سے ملنے آگیا اور اس رنج میں ملزم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے جب کہ متاثرہ نے داد رسی کے لئے پولیس تھانہ مترو کو درخواست بھی دے دی ہے، پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں