اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، ہری پور اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، حسن ابدال، میانوالی، مری اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں پشاور، مردان، مہمند، شبقدر، لکی مروت، نوشہرہ، صوابی، لوئر دیر، ہری پور، ایبٹ آباد اور مالا کنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم لوگوں میں خوف وہراس دیکھنے کو ملا اور لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے۔



















