Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر، ممتاز اسکالر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد لندن میں انتقال کر گئے

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر، ممتاز محقق، دانشور اور سینیٹر پروفیسر خورشید احمد لندن میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک بھر میں علمی، سیاسی اور مذہبی حلقوں میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پروفیسر خورشید احمد کی نمازِ جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین لندن یا پاکستان میں کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ ان کا خاندان لندن میں کرے گا۔ ان کے بھائی ڈاکٹر انیس الرحمٰن کل اسلام آباد سے لندن روانہ ہوں گے۔

سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کو جماعت اسلامی میں ایک انتہائی پڑھے لکھے، باوقار اور علمی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔ انہوں نے “انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز” جیسے مؤقر تھنک ٹینک کی بنیاد رکھی، جو آج بھی علمی و پالیسی سطح پر ایک معتبر مقام رکھتا ہے۔

خورشید احمد کئی اہم کتابوں کے مصنف بھی تھے اور ان کی تحریریں اسلامی معیشت، پالیسی سازی، اور معاشرتی اصلاح کے موضوعات پر انتہائی گہری بصیرت کی حامل ہیں۔

سینیٹ آف پاکستان میں ان کا علمی و اخلاقی مقام اس قدر بلند تھا کہ جب وہ کسی معاملے پر گفتگو کے لیے کھڑے ہوتے تو ان سے اختلاف رکھنے والے سینیٹرز بھی احتراماً خاموش ہو جایا کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں