عمرکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-213 عمرکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی۔
498 میں سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق صبا تالپور نے 1,64,788 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار لال چند مالہی 81,247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس طرح صبا تالپور نے لال چند مالہی کو 83,541 ووٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دی، جو حالیہ ضمنی انتخابات میں ایک نمایاں فرق ہے۔



















