Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی گندم کے کاشتکاروں کیلئے شاندار پیکج کے اعلان کی ستائش

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے خصوصی پیکج کے اعلان کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری انتہائی خوش آئند قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ کاشتکاروں کے لئے ریلیف ہے، کسانوں کو چار ماہ مفت اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے اقدام سے گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے میں آسانی ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی برآمد میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی، پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا پورا معاوضہ ملے، گندم کے کاشتکاروں کے لئے اس پیکج کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔

متعلقہ خبریں