Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے جب کہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل رہیں گی جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور خواتین کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے جب کہ شہریوں کو صبح 11 بجے سے دوپہر 4 بجے کے دوران براہ راست دھوپ میں نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین صحت نے بھی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کے استعمال کی ہدایت کی ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں کل (20 اپریل) سے ہیٹ ویو میں کمی متوقع ہے تاہم کراچی میں اگلے چند دن انتہائی گرم اور خشک رہیں گے۔

محکمہ موسمیات اور ماہرین صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھیں۔

متعلقہ خبریں